دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں شعبہ شارٹ کورس کے تحت پاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں ون ڈے سیشن A Night Journey کورس کاانعقادہوا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اس کے علاوہ کابینہ بنگہ حیات کی مزید دو ڈویژن میں بھی اس کورس کاانعقادہواجس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کومعراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے بارئے میں معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔